ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وارڈ سطح پر کووڈ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی: ریاستی وزیر اروند لمباولی

وارڈ سطح پر کووڈ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی: ریاستی وزیر اروند لمباولی

Sun, 09 May 2021 12:12:55    S.O. News Service

بنگلورو،9؍مئی (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے جنگلات و کنڑا اینڈ کلچر اروند لمباولی نے کہا کہ ریاست میں کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے اور اس وباء کی روک تھام کے لئے وارڈ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

ودھان سودھا کی کمیٹی روم میں منعقدہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر وارڈ میں کم از کم 50 افراد پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن میں ڈاکٹر، سماجی کارکن، مقامی انجمنوں کے عہدیداروں کو شامل کیا جائے گا۔یہ کمیٹی متاثرین یا مشتبہ متاثرین کو علاقہ کے کووڈ سنٹر لا کر متاثرہ میں پائی جانے والی علامات کا جائزہ لینے کے بعد یہ طے کرے گی کہ فلاں شخص کو اسپتال روانہ کرنا چاہئے یا گھر پر ہی آئسولیشن کرکے علاج کرواناچاہئے۔

 


Share: